میں ایک شخص کو اتنا قریب لایا تھا
میں ایک شخص کو اتنا قریب لایا تھا
مجھے یہ لگنے لگا تھا وہ میرا سایا تھا
سنا ہے میں نے وہ مومن بھی ہو گیا کافر
وہ جس نے عشق کا کلمہ مجھے پڑھایا تھا
وہ جس نے دل میں محبت کی لو لگائی تھی
اسی نے پھونک سے اپنی دیا بجھایا تھا
میں اپنے حصے کی خوشیاں بھی اس کو دے آیا
وہ جس کے ظلم نے مجھ کو بہت رلایا تھا
اسے تو صرف محبت تھی میری دولت سے
میں سوچتا تھا مرے پیار نے رجھایا تھا
تمام عمر وہ آرام مل نہیں پایا
سکون ماں ترے آنچل میں جتنا پایا تھا
میں سوچتا تھا بجھائے گا میری پیاس کبیرؔ
وہ اک سراب تھا جس سے فریب کھایا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.