Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کوئی اپنا ہو بھلے ہو وہ گزارے لائق

ندیم شاد

کوئی اپنا ہو بھلے ہو وہ گزارے لائق

ندیم شاد

MORE BYندیم شاد

    کوئی اپنا ہو بھلے ہو وہ گزارے لائق

    ہاں مگر ہو وہ یہاں صرف ہمارے لائق

    دیکھ کر تجھ کو کہیں اور نہ دیکھا ورنہ

    تجھ سے بہتر تھے کئی لوگ ہمارے لائق

    ناخدا اور خدا دونوں کا احسان سمجھ

    ورنہ کشتی تو نہیں تھی یہ کنارے لائق

    ڈوب جانے پہ یہ احساس ہو اس کو شاید

    ایک تنکا تھا مگر تھا میں سہارے لائق

    مجھ کو اس عشق کے آسیب سے آزاد کرا

    پڑھ کے کچھ پھونک دے مجھ پر بھی اتارے لائق

    خیر میں اپنی نہیں کہتا بتاؤ تو مگر

    یار یہ شخص کہاں سے ہے تمہارے لائق

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے