مری وفا کا صلہ ہائے کیا دیا تو نے
مری وفا کا صلہ ہائے کیا دیا تو نے
کہ دوست بن کے مرا گھر جلا دیا تو نے
بہار ہو گئی شرمندہ دیکھ کر تجھ کو
چمن میں آ کے جو چہرہ دکھا دیا تو نے
حیات جس نے لٹا دی تری خوشی کے لیے
اسی کے خون سے مقتل سجا دیا تو نے
خمار آج بھی باقی ہے اس کا اے ساقی
جو جام آنکھوں سے اپنی پلا دیا تو نے
میں کیسے کہہ دوں جگرؔ بے وفا تجھے بتلا
قدم قدم پہ مجھے آسرا دیا تو نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.