Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

رسم دنیا کی نبھاتے ہیں وفا کرتے ہیں

اعجاز احمد

رسم دنیا کی نبھاتے ہیں وفا کرتے ہیں

اعجاز احمد

MORE BYاعجاز احمد

    رسم دنیا کی نبھاتے ہیں وفا کرتے ہیں

    چھوڑ اپنا کہ پرایا ہے دعا کرتے ہیں

    موت کا کیا ہے اگر آئی تو آ جائے گی

    زندگی کیا ہے چلو اس کا پتہ کرتے ہیں

    بے وفا ہے تو رہے بن کے مری یادوں میں

    اس کی یادوں کو کہاں دل سے جدا کرتے ہیں

    مفلسی آئی سبھی روٹھے ہیں احباب مرے

    فون کرتے ہیں نہ آنے کی دعا کرتے ہیں

    عاشقوں سے بھی کبھی باتیں چھپی ہیں اعجازؔ

    عشق دھوکا ہے مگر پھر بھی کیا کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے