دل میں طوفان سا اٹھا کیوں ہے
دل میں طوفان سا اٹھا کیوں ہے
بے قرار اتنا یہ ہوا کیوں ہے
تھے نظر میں بہت سے چاند مگر
دل انہیں پر مگر فدا کیوں ہے
ہم نے سب کچھ نثار کر ڈالا
ان کو لگتا ذرا ذرا کیوں ہے
جوش میں ہوش کیوں نہیں رہتا
عشق میرا یہ باؤلا کیوں ہے
عشق اس کو اگر نہیں مجھ سے
پھر دریچے سے جھانکتا کیوں ہے
ملک کو یہ نظر لگی کس کی
ہر بشر اب ڈرا ڈرا کیوں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.