نظروں نے التفات کی عاشق بنا دیا تو کیا
نظروں نے التفات کی عاشق بنا دیا تو کیا
ہم نے تمہاری راہ میں دل کو بچھا دیا تو کیا
اس کی ضیا سے آج بھی روشن جہان عشق ہے
ہم نے اگر چراغ کو اپنے بجھا دیا تو کیا
جگنو سے اس کے حسن کو پھر بھی نہ چھین پائے گی
دنیا نے آفتاب کو چھت پر سجا دیا تو کیا
الفاظ ان خطوط کے محفوظ اب بھی دل میں ہیں
تم نے شب فراق میں جن کو جلا دیا تو کیا
مجھ کو حیا عزیز تھی میرے لبوں پہ مہر تھی
میں نے ہر ایک زخم کو اپنے دبا دیا تو کیا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.