Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایک دیپک ہوں تو بجھنے سے بچا لے مجھ کو

ڈاکٹر بھاونا کنور

ایک دیپک ہوں تو بجھنے سے بچا لے مجھ کو

ڈاکٹر بھاونا کنور

MORE BYڈاکٹر بھاونا کنور

    ایک دیپک ہوں تو بجھنے سے بچا لے مجھ کو

    اور بجھ جاؤں اگر پھر سے جلا لے مجھ کو

    آخری سانس ہے پل بھر میں بکھر جاؤں گی

    میرے محبوب ذرا آ کے بچا لے مجھ کو

    پھر کہیں بھیڑ میں دنیا کی نہ کھو جاؤں میں

    اپنے دل کے کسی کونے میں چھپا لے مجھ کو

    کتنا تڑپی ہوں تری یاد میں میرے ہمدم

    اب تو آ کر تو کلیجہ سے لگا لے مجھ کو

    ایک پودے نے مرے دوار پہ آ کر یہ کہا

    میں ہوں تلسی کسی گملے میں سجا لے مجھ کو

    اک کھلے پھول کے مانند یہی کہتی ہوں

    میں ہوں کانٹوں میں کوئی ان سے نکالے مجھ کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے