Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

جب سے تیرے خیال آئے ہیں

سید ارقم بخاری

جب سے تیرے خیال آئے ہیں

سید ارقم بخاری

MORE BYسید ارقم بخاری

    جب سے تیرے خیال آئے ہیں

    دل میں کتنے سوال آئے ہیں

    اس سے پہلے کہ خواہشیں چبھتیں

    دل سے ساری نکال آئے ہیں

    نیند آئی تھی ہم سے ملنے کو

    پھر بہانے سے ٹال آئے ہیں

    جس نے جتنے عروج دیکھے ہیں

    اس پہ اتنے زوال آئے ہیں

    اک سمندر کو دل دکھایا ہے

    اس کو حیرت میں ڈال آئے ہیں

    جستجو میں سکوں کی نکلے تھے

    لے کے واپس ملال آئے ہیں

    خود کو دریا سمجھنے والے تھے

    ان کو قطرے میں ڈھال آئے ہیں

    اک انا تھی کہ راکھ ہو نہ سکی

    ورنہ ہم بھی نڈھال آئے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے