تمہیں تم سے چرانا چاہتا ہوں
تمہیں تم سے چرانا چاہتا ہوں
کہیں دل میں چھپانا چاہتا ہوں
بھلے ممکن نہیں ہے تم کو پانا
میں خود کو آزمانا چاہتا ہوں
کبھی بچوں سے تھی یاری مری بھی
میں پھر سے کھلکھلانا چاہتا ہوں
بہت سے لوگ تم سے آشنا ہیں
میں سب کا جی جلانا چاہتا ہوں
کسی خاموش دریا کے کنارے
میں تجھ میں ڈوب جانا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.