Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عاشقی کا حال صاحب اور بہتر ہو گیا

روبی گپتا ستیندرا

عاشقی کا حال صاحب اور بہتر ہو گیا

روبی گپتا ستیندرا

MORE BYروبی گپتا ستیندرا

    عاشقی کا حال صاحب اور بہتر ہو گیا

    جام آنکھوں سے پیا تو آب کوثر ہو گیا

    بارش نظر کرم ان کی نہ مدت سے ہوئی

    پیاس کی شدت سے آخر دل ہی بنجر ہو گیا

    مرہم زخم جگر بن کر وہ آئے تھے مگر

    درد کا تیور کڑا کچھ اور بڑھ کر ہو گیا

    پھر گئی اس کے تعلق سے عقیدت کی نگاہ

    دیوتا میری نظر میں تھا وہ پتھر ہو گیا

    ایک بادل آسماں کی ٹھوکریں کھاتا رہا

    جب زمیں کی گود میں آیا سمندر ہو گیا

    پھول سی نرمی رہی لہجے میں تب تک برقرار

    قتل رشتے کا ہوا جب لفظ خنجر ہو گیا

    پتھروں کے بیچ روبیؔ ہے کٹھن چلنا مگر

    جو چلا اس راہ پر وہ شخص رہبر ہو گیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے