Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عشق میں میری طرح زحمت اٹھانی چاہیے

عمیر ثمر

عشق میں میری طرح زحمت اٹھانی چاہیے

عمیر ثمر

MORE BYعمیر ثمر

    عشق میں میری طرح زحمت اٹھانی چاہیے

    کم سے کم تم کو بھی میری یاد آنی چاہیے

    چند لمحوں میں تمہیں سوچا تو غزلیں ہو گئیں

    اور کیا تم کو محبت کی نشانی چاہیے

    جن کے شجرے تک پولس تھانے میں رکھے ہیں جناب

    ایسے لوگوں کو بھی رشتہ خاندانی چاہیے

    اس اندھیری رات میں سورج کے کیوں ہیں منتظر

    ان چراغوں کو بھی کچھ ہمت دکھانی چاہیے

    مسکرانا اس لئے بھی فرض ہے مجھ پر ثمرؔ

    اہل دنیا کو مری آنکھوں میں پانی چاہیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے