کبھی چاندنی میں وہ آیا تھا مری رات تب سے جوان ہے
کبھی چاندنی میں وہ آیا تھا مری رات تب سے جوان ہے
وہ جو ایک لمحہ حضوری تھی وہ ہی لمحہ میرا جہان ہے
ہوا عشق تو یہ پتہ چلا کہ وجود صرف گمان ہے
یہ جہاں نمود سراب ہے نہ ثبات ہے نہ امان ہے
وہی ایک بات جو دل میں تھی مرے فکر و فن میں سما گئی
وہی ان کہی تو مرے لیے مرے ہر سخن کی زبان ہے
کئی شہر مجھ سے گزر گئے میں کسی جگہ نہ ٹھہر سکا
مری رہ نوردی کا کل صلہ یہی گرد راہ جہان ہے
تھی جو روح میری چلی گئی سبھی نسبتیں بھی دھری رہیں
نہ وہ رنگ اب نہ وہ بوئے خوش نہ وہ پہلے جیسا مکان ہے
مرے پاؤں دھول سے اٹ گئے مرے ہاتھ خالی سمٹ گئے
نہ تھکا یہ شوق سفر مگر مری سوچ میری اڑان ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.