پچھلے پہر عجیب سا اک خواب دیکھ کر
پچھلے پہر عجیب سا اک خواب دیکھ کر
میں ڈر گیا تھا دشت میں تالاب دیکھ کر
یعنی کہ دونوں سمت برابر کی آگ تھی
ہم مطمئن ہیں آپ کو بیتاب دیکھ کر
اتنے دنوں شدید اداسی کے بعد آج
آئینہ خوش ہوا مجھے شاداب دیکھ کر
کن کن کو اپنا دوست سمجھتا رہا ہوں میں
ہنستا ہوں اپنا حلقۂ احباب دیکھ کر
اس کا مقام اور تھا حسامؔ دکھ ہوا
ان عام پتھروں میں وہ نایاب دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.