Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

درس علم عشق نے اتنا منور کر دیا

انیمیش شرما آتش

درس علم عشق نے اتنا منور کر دیا

انیمیش شرما آتش

MORE BYانیمیش شرما آتش

    درس علم عشق نے اتنا منور کر دیا

    ایک ذرہ تھا میں سورج کے برابر کر دیا

    ایک تو ان کے تغافل سے بہت عاجز تھا میں

    آئنوں نے حال میرا بد سے بد تر کر دیا

    آن گھیرا ایک دن آوارگی نے بھی مجھے

    جب محبت نے مرا احساس پتھر کر دیا

    کس نے یہ پردہ ہٹایا شاعری کی اوٹ میں

    کیوں کسی کی عیب پوشی کو اجاگر کر دیا

    کم سے کم اب آپ تو میرا ہنر پہچانئے

    میں صدف ہی رہ گیا کتنوں کو گوہر کر دیا

    جانتے ہیں ہم کہ وہ احسان مانیں گے نہیں

    جن کو آتشؔ نے سراپا عشق میں تر کر دیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے