آپؐ کا دخل تو بالکل نہ رہا ہو جیسے
آپؐ کا دخل تو بالکل نہ رہا ہو جیسے
عشق ہو جانے میں میری ہی خطا ہو جیسے
دل میں پرتو ہیں حسیں چہروں کے لاکھوں پرتو
کوئی ٹوٹا ہوا آئینہ پڑا ہو جیسے
مجھ کو منزل پہ نظر آیا تھا رہبر لیکن
کوئی دیوانہ سر راہ کھڑا ہو جیسے
ان گنت بات بناتا ہے مٹا دیتا ہے
یہ زمانہ ہی غریبوں کا خدا ہو جیسے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.