اہل وحشت میں ہے دشوار نمایاں ہونا
اہل وحشت میں ہے دشوار نمایاں ہونا
کام آئے گا مگر چاک گریباں ہونا
جرم اقرار وفا کر کے ہمی لوٹ آئے
ہم سے دیکھا نہ گیا اس کا پشیماں ہونا
ہے یہ ناقدریٔ حالات ہی پہچان مری
کس کو راس آیا ہے اس عہد میں انساں ہونا
سر بکف گھر سے نکلنا تو ہے شرط اول
اتنا آسان نہیں چاک گریباں ہونا
جس کو مل جانا ہو مل جاؤ مگر مشکل سے
دیکھو اس شہر میں آنا تو نہ آساں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.