کاش میرے غم کا وہ نقشہ بناتا
کاش میرے غم کا وہ نقشہ بناتا
اور پھر اس میں مجھے ہنستا بناتا
لاکھوں چہرے تھے بنائے اس خدا نے
وہ کسی کو کاش مجھ جیسا بناتا
آرزو بس اتنی سی تھی زندگی میں
خود کو پانے کا میں اک رستہ بناتا
مدتوں میں دھوپ میں جلتا رہا ہوں
کاش اپنی روح کا سایہ بناتا
ساتھ مل جاتا اگر طوفانوں کا تو
بیچ میں لہروں کے میں دریا بناتا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.