آپ گرداں ہیں حرم میں ہم حریم یار میں
آپ گرداں ہیں حرم میں ہم حریم یار میں
فرق کیا ہے شیخ صاحب مومن و کفار میں
شیخ و پنڈت کیا دکھائیں گے ہمیں راہ نجات
اک اسیر طوق تسبیح قید اک زنار میں
پاک بازی ہے بڑی توہین رحمت شیخ جی
کیجئے کچھ تو خطا گر ہے یقیں غفار میں
چھین لینا یا خدا مجھ سے مرے لوح و قلم
گر زوال آئے مرے اشعار کے معیار میں
تم نے تو کعبے میں بھی دیکھا نہیں واعظ اسے
ہم کو آتا ہے نظر وہ صورت دل دار میں
چشم دید اس کے ہزاروں اور گواہ اک بھی نہیں
سامنے سب کے ہوا تھا قتل کل بازار میں
جرم پہ قابو کیا ہم نے نئی ترکیب سے
اب بری خبریں نہیں چھپتیں کسی اخبار میں
سرپھرا کوئی بنا ہے ناظم گلشن صداؔ
حکم ہے اک رنگ کے بس گل کھلیں گلزار میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.