ذرا سوچو میں کتنا تھک گیا ہوں
ذرا سوچو میں کتنا تھک گیا ہوں
تھکے لوگوں سے کاندھا مانگتا ہوں
اگر خوابوں کی مجھ کو جستجو ہے
تو میں پھر رات بھر کیوں جاگتا ہوں
میں اشکوں سے ترا چہرہ بنا کر
زمیں کو آسمانی کر رہا ہوں
کسی کی آنکھ سے میں قطرہ قطرہ
سہانی یاد بن کر بہہ رہا ہوں
ہٹا کر آنکھ سے ملبہ تمہارا
نئے خوابوں کو رستا دے رہا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.