جہاں کہیں دل بے کل کا کارواں ٹھہرا
جہاں کہیں دل بے کل کا کارواں ٹھہرا
پئے نگار شبستان گل رخاں ٹھہرا
خرد شعور کی حد سے نکل کے ناچتی ہے
جنوں طلسم گہ رقص بسملاں ٹھہرا
شکست دل کو بہر طور ہاتھ آئے گی
جو فیصلہ دل و دلبر کے درمیاں ٹھہرا
ترے فراق میں ہو یا مری جدائی میں
مجھے اماں نہ ملی تو بھی بے اماں ٹھہرا
لہو لہو کیے جاتا ہے میری مٹی کو
مرے لیے مرا آنسو وبال جاں ٹھہرا
میں داستان غم روزگار لکھتے ہوئے
جہاں جہاں تجھے سوچا وہاں وہاں ٹھہرا
جو اہل فیض تھے ناصرؔ وہ راہ رو نکلے
غزل کے باب میں تو میر کارواں ٹھہرا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.