غم کو سینے سے لگا کر کیا کریں
غم کو سینے سے لگا کر کیا کریں
اشک آنکھوں سے بہا کر کیا کریں
تیری مرضی سے ہی ہوگا فیصلہ
حکم کوئی ہم سنا کر کیا کریں
جانتے ہیں آپ کے ہر رخ کو ہم
چہرے سے پردہ ہٹا کر کیا کریں
جب دلوں کا ربط ہی باقی نہیں
ڈھونگ الفت کا رچا کر کیا کریں
اب تو ہاتھوں کی لکیریں مٹ گئیں
خواب آنکھوں میں سجا کر کیا کریں
جلد مل جائے گی تم کو بھی خبر
سچ ابھی تم کو بتا کر کیا کریں
ہونا تھا میثاقؔ جو وہ ہو گیا
اب بھلا آنسو بہا کر کیا کریں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.