ویران تو نے کر دیا گھر بار احتیاط
ویران تو نے کر دیا گھر بار احتیاط
میں نے کہا بھی تھا کہ مرے یار احتیاط
اے روشنی سے تیز طبیعت کے آدمی
نقصان دے گی تیزئ رفتار احتیاط
ناکے لگے ہوئے ہیں خلائی سفر میں بھی
امن و اماں نہیں ہے افق پار احتیاط
مطلب پرستی عام ہے لوگوں میں ان دنوں
ہے آدمی میں آدمی تہہ دار احتیاط
توحیدؔ عاجزی ہے بڑی شے جہان میں
پر عاجزی سے بڑھ کے ہے دستار احتیاط
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.