Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

کسی کو یہ نہ لگے بے ہنر لگے ہوئے ہیں

عدنان نصیر

کسی کو یہ نہ لگے بے ہنر لگے ہوئے ہیں

عدنان نصیر

MORE BYعدنان نصیر

    کسی کو یہ نہ لگے بے ہنر لگے ہوئے ہیں

    نتیجہ کوئی تو نکلے اگر لگے ہوئے ہیں

    یہ بات الگ کہ اسیری میں لگ گیا ہے دل

    اڑان بھر بھی تو سکتے ہیں پر لگے ہوئے ہیں

    اسے بھی میری دعاؤں ہی کا ثمر سمجھو

    تمھارے راستے میں جو شجر لگے ہوئے ہیں

    ہماری گود میں آئے ہیں پھل اداسی کے

    تمھارے حصے کے تو شاخ پر لگے ہوئے ہیں

    ہمارے کام میں دنیا مداخلت نہ کرے

    لگے ہوئے ہیں تو کچھ سوچ کر لگے ہوئے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے