تمام خواہشیں پوری ہوں آب و دانہ ہو
تمام خواہشیں پوری ہوں آب و دانہ ہو
اب اس میں دل نہیں لگتا نیا زمانہ ہو
سب ایسے بیٹھے ہیں چپ چاپ تیری سننے کو
کہ جیسے تو نے کوئی فیصلہ سنانا ہو
تمام گاؤں اکٹھا ہو ایک سٹیشن پر
اور ایک شخص ادھر شہر سے روانہ ہو
کسی کی سالگرہ ہو کسی کی برسی پر
کسی کا نوحہ کسی اور کا ترانہ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.