زمیں کھسکنے لگی سر سے سب فلک تو گئے
زمیں کھسکنے لگی سر سے سب فلک تو گئے
وداع کرنے اسے ساتھ دور تک تو گئے
جواب لب سے محبت میں کیا ضروری ہے
کہ اعتراف میں کنگن ترے کھنک تو گئے
وہ میرے ہاتھ سے راکھی بندھا کے لوٹ گئی
بھلا ہوا یہ کسی کے شکوک و شک تو گئے
اگر ہیں زندہ تو سمجھو تمہاری آس میں ہیں
جو اتفاق سے پائی کبھی جھلک تو گئے
میں چند روز میں اس پر کھلا تو کیا ہوگا
بناوٹوں سے مرے عیب آج ڈھک تو گئے
مشقتوں کا ہمیں کچھ صلہ ملا ہی نہیں
اگرچہ سامنے اپنے اناج پک تو گئے
رشیدؔ وقت نے کس غار میں ہے لا پٹخا
کرم کے ابر کھلے اب کھلی دھنک تو گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.