Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ تیغ ناز کہ گل رنگ ہے لہو کی طرح

شاعر لکھنوی

وہ تیغ ناز کہ گل رنگ ہے لہو کی طرح

شاعر لکھنوی

MORE BYشاعر لکھنوی

    وہ تیغ ناز کہ گل رنگ ہے لہو کی طرح

    عزیز ہے مجھے اپنی رگ گلو کی طرح

    تہی ہیں رند سر میکدہ سبو کی طرح

    چراغ کون جلائے مرے لہو کی طرح

    چمن نے جب کبھی دیوار بن کے روکا ہے

    گزر گیا ہوں میں اک موج رنگ و بو کی طرح

    سکھا رہے ہیں وہ آداب میکشی ہم کو

    جو میکدے میں چھلکتے رہے سبو کی طرح

    بہار میں بھی نہیں کوئی شاخ گل محفوظ

    چمن کا حسن ہے مفلس کی آبرو کی طرح

    ترے وصال کی خوشبو ترے فراق کا رنگ

    مری حیات ہے اک شہر رنگ و بو کی طرح

    سکوت پر بھی وہ شاید بٹھائیں گے پہرے

    سکوت بھی تو ہے اک جرم گفتگو کی طرح

    ہمیں بھی دیکھ کہ ہم زندگی کے صحرا میں

    کھلے ہوئے ہیں کسی زخم آرزو کی طرح

    جو تو ملے تو ملاقات اپنے آپ سے ہو

    تری تلاش میں ہوں اپنی جستجو کی طرح

    گزر رہا ہوں اب ان منزلوں سے اے شاعرؔ

    ہے آرزو بھی جہاں ترک آرزو کی طرح

    کھنچی ہے جب کسی باطل کی تیغ اے شاعرؔ

    چمک اٹھی ہے صداقت مرے لہو کی طرح

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے