ان انتظار کے مارے ہوؤں کا دکھ سمجھو
ان انتظار کے مارے ہوؤں کا دکھ سمجھو
ہمارا ہجر وصالے ہوؤں کا دکھ سمجھو
سمجھ میں آئے تو سمجھو کبھی ہمارا دکھ
پھر اس کے بعد ہمارے ہوؤں کا دکھ سمجھو
پہاڑ دن کو اداسی ث کاٹنے والو
ستون شب کو سنبھالے ہوؤں کا دکھ سمجھو
انہیں میں بھول گیا رو لیا جنہیں جی بھر
ہماری آنکھ کے دھارے ہوؤں کا دکھ سمجھو
ہمیں خبر ہے کوئی صبح تک بچے گا نہیں
سو ہم چراغ بجھاتے ہوؤں کا دکھ سمجھو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.