- کتاب فہرست 179430
-
-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
-
کارگزاریاں76
ادب اطفال1992
ڈرامہ927 تعلیم345 مضامين و خاكه1392 قصہ / داستان1603 صحت105 تاریخ3317طنز و مزاح611 صحافت202 زبان و ادب1731 خطوط744
طرز زندگی30 طب976 تحریکات277 ناول4315 سیاسی355 مذہبیات4766 تحقیق و تنقید6656افسانہ2704 خاکے/ قلمی چہرے250 سماجی مسائل111 تصوف2067نصابی کتاب458 ترجمہ4303خواتین کی تحریریں5895-
کتابیں : بہ اعتبار موضوع
- بیت بازی14
- اشاریہ4
- اشعار68
- دیوان1305
- دوہا48
- رزمیہ101
- شرح182
- گیت64
- غزل1259
- ہائیکو12
- حمد50
- مزاحیہ33
- انتخاب1610
- کہہ مکرنی7
- کلیات586
- ماہیہ20
- مجموعہ4873
- مرثیہ389
- مثنوی775
- مسدس41
- نعت580
- نظم1194
- دیگر82
- پہیلی15
- قصیدہ185
- قوالی17
- قطعہ68
- رباعی275
- مخمس16
- ریختی12
- باقیات17
- سلام32
- سہرا12
- شہر آشوب، ہجو، زٹل نامہ18
- تاریخ گوئی27
- ترجمہ68
- واسوخت26
سجاد حیدر یلدرم کے افسانے
مجھے میرے دوستوں سے بچاؤ
یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے، جو اپنے دوستوں سے خود کو بچانے کی اپیل کرتا ہے۔ اس کے بہت سے دوست ہیں۔ سارا دن کوئی نہ کوئی اس سے ملنے آتا رہتا ہے، جس کی وجہ سے وہ کچھ کام نہیں کر پاتا ہے۔ دوستوں کے اس آنے جانے سے تنگ آکر وہ ان سے خود کو بچائے جانے کی اپیل کرتا ہے۔
ازدواج محبت
یہ ایک ایسے فرد کی کی کہانی ہے، جو کبھی حیدرآباد کی ریاست میں ڈاکٹر ہوا کرتا تھا۔ وہاں اسے لیڈیز ڈسپینسری میں کام کرنے والی ایک لیڈی ڈاکٹر سے محبت ہو جاتی ہے۔ وہ اس سے شادی کر لیتا ہے۔ مگر اس شادی سے ناراض ہوکر ریاست کے حکام اسے 48 گھنٹے میں ریاست چھوڑنے کا حکم سنا دیتے ہیں۔ اس حکم سے ان کی زندگی پوری طرح بدل جاتی ہے۔
چڑیا چڑے کی کہانی
’’ایک چڑیا اور چڑے کی معرفت افسانہ انسانی سماج میں مرد و زن کے رشتوں کے بارے میں بات کرتا ہے۔ چڑا اپنے حصہ کی کہانی سناتا ہوا کہتا ہے کہ مرد کبھی بھی ایک جگہ ٹک کر نہیں رہتا۔ وہ ایک کے بعد دوسری عورت کے پاس بھٹکتا رہتا ہے۔ وہیں چڑیا سماج میں عورت کی حالت کو بیان کرتی ہے۔‘‘
نکاح ثانی
’’ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے، جسے ایک خط کے ذریعے پتہ چلتا ہے کہ اس کا شوہر اس کے ساتھ بیوفائی کر رہا ہے۔ خط کو پڑھنے کے بعد اسے وہ سب راتیں یاد آتی ہیں جب اس کا شوہر کسی نہ کسی بہانے سے رات کو گھر سے باہر چلا جاتا تھا۔ اس رات بھی جب اس کا شوہر گھر نہیں لوٹا تو وہ برقعہ اوڑھ کر اس کسبی کے گھر پہنچ جاتی ہے، جس کا پتہ اس خط میں لکھا تھا۔‘‘
نشے کی پہلی ترنگ
ایک ایسے نوجوان کی کہانی ہے، جو باپ کا سایہ نہ ہونے کی وجہ سے آزادانہ زندگی جیتا تھا۔ وہ ہر وہ کام کرتا جو اس کا دل چاہتا۔ اس نے کبھی شراب نہیں پی تھی۔ پھر ایک روز دوستوں کے کہنے پر اس نے شراب کا پہلا جام پی ہی لیا۔ اس جام سے اسے ایسی لذت ملی کہ وہ ایک کے بعد ایک کئی گلاس خالی کر گیا۔
صحبت نا جنس
’’افسانہ غیر برابری کی شادی کی داستان ہے، جس میں ایک لڑکی کی شادی ایک ایسے شخص سے ہو جاتی ہے، جس کے عادات و اطوار، آداب اور پسند ناپسند اس سے بالکل مختلف ہیں۔ اپنے شوہر کی ان حرکتوں سے تنگ آکر وہ اپنی ایک سہیلی کو خط لکھتی ہے اور اس سے اس پریشانی سے نجات پانے کا طریقہ پوچھتی ہے۔‘‘
گلستان
یہ ایک ایسی عورت کی کہانی ہے، جو اپنی بیٹی کو مرد ذات سے بچانے کے لیے اسے ہر عیش و آرام مہیا کراتی ہے۔ لڑکی بھی اپنی سہیلیوں اور آرام طلب زندگی سے خوش ہوتی ہے۔ ایک روز ندی پر ٹہلتے ہوئے اس کا جی ان سب چیزوں سے اکتا جاتا ہے اور وہ کچھ نیا پانے کے لیے تڑپ اٹھتی ہے۔
غربت و وطن
رشید لکھنے کی میز پر، داہنا ہاتھ، اور ہاتھ پر سر رکھے ہوئے خیال میں مستغرق بیٹھا ہے۔ لمپ کی روشنی اس کے چہرے پر پڑ رہی ہے اور بتا رہی ہے کہ گو شہر میں (اس شہر میں جہاں رشید، غربت کے دن، انس واضطراب کی کچھ عجیب آمیزش کے ساتھ کاٹ رہا ہے) گو اس شہر میں
دوست کا خط
’’ایک ایسے فرد کی کہانی ہے، جسے اپنے دوست کا ایک خط ملتا ہے۔ وہ اس خط کو چھوتا ہے، چومتا ہے اور پھر تنہائی میں بیٹھ کر سوچتا ہے کہ وہ اس خط کو کتنے نمبر دے؟ مگر وہ جب بھی نمبروں کی تقسیم کرتا ہے، ہر بار سو سے زیادہ نمبر دے دیتا ہے۔‘‘
join rekhta family!
-
کارگزاریاں76
ادب اطفال1992
-
