استاد پر اقوال
استاد کو موضوع بنانے
والے یہ اشعار استاد کی اہمیت اور شاگرد و استاد کے درمیان کے رشتوں کی نوعیت کو واضح کرتے ہیں یہ اس بات پر بھی روشنی ڈالتے ہیں کہ نہ صرف کچھ شاگردوں کی تربیت بلکہ معاشرتی اور قومی تعمیر میں استاد کا کیا رول ہوتا ہے ۔ اس شاعری کے اور بھی کئی پہلو ہیں ۔ ہمارا یہ انتخاب پڑھئے ۔

اچھے استاد کے اندر ایک بچہ بیٹھا ہوتا ہے جو ہاتھ اٹھا اٹھا کر اور سر ہلا ہلا کر بتاتا جاتا کہ بات سمجھ میں آئی کہ نہیں۔
-
موضوعات : پڑھانااور 1 مزید

دانشگاہوں میں مشکل سے چار فیصد یا تین فیصد اساتذہ ایسے ہوں گے جو مطالعہ فرماتے ہیں۔ باقی سب ترقی کی ہجے کرتے رہتے ہیں۔ ایسے قحط کے عالم میں جب یہ معلوم ہوتا ہے کہ فلاں شخص نے کتاب پڑھی ہے تو کس قدر مسرت ہوتی ہے، اس کو صحیح طور پر بیان کرنا مشکل ہے۔