Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بچوں کے لئے نظمیں پر دوہے

فن کارکی سب سے بڑی قوت

اس کا تخیل ہوتا ہے ۔ وہ اسی کے سہارے نئے جہانوں کی سیرکرتا ہے اورگزرے ہوئے وقت کی کیفیتوں کو پوری شدت کے ساتھ تخلیقی بساط پر پھیلاتا ہے ۔ بچپن ، اس کےجذبات واحساسات اوراس کی معصومیت کا جوایک سچا اظہار شاعری میں نظرآتا ہے اس کی وجہ بھی یہی ہے۔ ہم بچپن اوراس کی کیفیتوں کومحسوس کرسکتے ہیں لیکن زبان نہیں دے سکتے ، بچپن کو موضوع بنانے والی یہ شاعری ہمارے اسی عجز کا بدل ہے۔

خدمت سے استاد کی رہتا ہے جو دور

چہرے پر اس کے نہیں اچھائی کا نور

عادل اسیر دہلوی

کیا ناداں سے دوستی کیا دانا سے بیر

دونوں ایسے کام ہیں جن میں نہیں ہے خیر

عادل اسیر دہلوی

دشمن بھی حیران ہے کر کے لاکھ بگاڑ

تیری مرضی کے بنا ہلتا نہیں پہاڑ

عادل اسیر دہلوی

امی ہوں گی منتظر اور کہیں مت جاؤ

چھوٹو جب اسکول سے سیدھے گھر کو آؤ

عادل اسیر دہلوی

گالی دینا پاپ ہے ٹھیک نہیں توہین

اوروں کو کر کے دکھی خود ہو گے غمگین

عادل اسیر دہلوی

ذات پات اور دھرم کی ٹھیک نہیں تکرار

بھول گئے کیوں آج ہم صدیوں کا وہ پیار

عادل اسیر دہلوی

جو راہ کی اچھی ہے ادھر جاتا ہے

بچ کر وہ برائی سے گزر جاتا ہے

پڑھ کر ہی تو آتا ہے سلیقہ بچو

تعلیم سے انسان سدھر جاتا ہے

عادل اسیر دہلوی

بن کر آئے آخری جگ میں آپ رسول

پیش کیے ہیں آپ نے اچھے نیک اصول

عادل اسیر دہلوی

سائل کو دھتکارنا بات نہیں ہے ٹھیک

در پر آئے جب گدا دے دینا کچھ بھیک

عادل اسیر دہلوی

منجن یا مسواک سے رکھوگے گر صاف

دانت چمکتے پاؤ گے موتی سے شفاف

عادل اسیر دہلوی

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے