عذاب پر اشعار
یاد ماضی عذاب ہے یارب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
-
موضوعات : فلمی اشعاراور 3 مزید
آئے کچھ ابر کچھ شراب آئے
اس کے بعد آئے جو عذاب آئے
-
موضوعات : ابر شاعریاور 1 مزید
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاں
گلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
بتوں کی چاہ میں ہم تو عذاب ہی میں رہے
شب فراق کٹی روز انتظار آیا