راسخ عظیم آبادی
غزل 7
اشعار 4
شاگرد ہیں ہم میرؔ سے استاد کے راسخؔ
استادوں کا استاد ہے استاد ہمارا
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
آنے میں سدا دیر لگاتے ہی رہے تم
جاتے رہے ہم جان سے آتے ہی رہے تم
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
جب تجھے خود آپ سے بیگانگی ہو جائے گی
آشنا تب تجھ سے وہ دیر آشنا ہو جائے گا
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
بازار جہاں میں کوئی خواہاں نہیں تیرا
لے جائیں کہاں اب تجھے اے جنس وفا ہم
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے