Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Hasrat Jaipuri's Photo'

حسرتؔ جے پوری

1922 - 1999 | ممبئی, انڈیا

فلم نغمہ نگار ، راج کپور کے ساتھ طویل وابستگی کے لئے معروف

فلم نغمہ نگار ، راج کپور کے ساتھ طویل وابستگی کے لئے معروف

حسرتؔ جے پوری کے اشعار

کہیں وہ آ کے مٹا دیں نہ انتظار کا لطف

کہیں قبول نہ ہو جائے التجا میری

جب پیار نہیں ہے تو بھلا کیوں نہیں دیتے

خط کس لئے رکھے ہیں جلا کیوں نہیں دیتے

ہم راتوں کو اٹھ اٹھ کے جن کے لیے روتے ہیں

وہ غیر کی بانہوں میں آرام سے سوتے ہیں

خدا جانے کس کس کی یہ جان لے گی

وہ قاتل ادا وہ قضا مہکی مہکی

کس واسطے لکھا ہے ہتھیلی پہ مرا نام

میں حرف غلط ہوں تو مٹا کیوں نہیں دیتے

یہ کس نے کہا ہے مری تقدیر بنا دے

آ اپنے ہی ہاتھوں سے مٹانے کے لیے آ

دیوار ہے دنیا اسے راہوں سے ہٹا دے

ہر رسم محبت کو مٹانے کے لیے آ

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے