Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Animesh Sharma Aatish's Photo'

انیمیش شرما آتش

1957 | غازی آباد, انڈیا

انیمیش شرما آتش کا تعارف

تخلص : 'آتش'

پیدائش : 04 Jul 1957 | بلند شہر, اتر پردیش

انیمیش شرما "آتش" کا تعلق ضلع بلند شہر (اتر پردیش) کے قصبہ کھنڈوایا سے ہے، جہاں 4 جولائی 1957 کو ان کی پیدائش ہوئی۔ وہ غزل، گیت، دوہا، مُکتک، چھند، کنڈلیاں، کہانیاں، مضامین اور برج بھاشا میں غزل نگاری کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔

ان کے اب تک چار شعری مجموعے "پیاس باقی ہے"، "تیری مرادوں کا جہاں"، "نظر کے کٹگھرے میں" اور "گنگنی دھوپ" شائع ہو چکے ہیں۔ وہ ملک بھر میں منعقد ہونے والے مشاعروں، کوی سمیلنوں اور ادبی نشستوں میں فعال شرکت کرتے رہے ہیں۔ ان کا کلام آکاش وانی اور دوردرشن سے متعدد مرتبہ نشر ہو چکا ہے، جبکہ آکاش وانی نے ان کے کئی گیت موسیقی کے ساتھ بھی پیش کیے ہیں۔ ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں مختلف ادبی و ثقافتی اداروں کی جانب سے متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے