Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Adil Riaz Canadian's Photo'

عادل ریاض کینیڈین

1972 | اونٹاریو, کناڈا

عادل ریاض کینیڈین کا تعارف

اصلی نام : عادل حسین بٹ

پیدائش : 27 Sep 1972 | کراچی, سندھ

عادل حسین بٹ، جو ادبی دنیا میں عادل ریاض کینیڈین کے قلمی نام سے معروف ہیں، 27 ستمبر 1972 کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق کراچی کے علاقے ماڑی پور سے ہے۔ انہوں نے اردو کالج کراچی سے کامرس میں گریجویشن کی تعلیم حاصل کی، جبکہ گیسٹ بزنس  ڈپلومہ برن، سوئٹزرلینڈ سے کیا۔ 2012 میں وہ کینیڈا منتقل ہوئے اور تب سے وہاں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

عادل ریاض کینیڈین ایک شاعر، ادبی منتظم اور اردو کے مخلص خدمت گزار کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ کینیڈا میں قیام کے دوران انہوں نے اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے متعدد ادبی سرگرمیوں کی قیادت کی۔ وہ رسالہ "اردو سسکاٹون کینیڈا" کے مدیرِ اعلیٰ رہے اور سسکاٹون سے شائع ہونے والے پہلے باقاعدہ اردو جریدے کے اجرا میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مختلف مشاعروں اور 2014 سے 2019 تک منعقد ہونے والی اردو کانفرنسوں کے انعقاد میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔

اس وقت وہ ونڈسر، اونٹاریو (کینیڈا) میں مقیم ہیں، جہاں اردو زبان و ادب کے فروغ کے لیے مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، خصوصاً "Urdu Canada" کے ذریعے سرگرم ہیں۔ان کے زیرِ ترتیب شعری مجموعوں میں "نوائے سحر"، "عجیب لوگ"، "اردو پوئٹری کینیڈا" اور "اردو پوئٹری سسکاٹون"شامل ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے