ابو محمد سحر
غزل 19
اشعار 15
تکمیل آرزو سے بھی ہوتا ہے غم کبھی
ایسی دعا نہ مانگ جسے بد دعا کہیں
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
ہندو سے پوچھیے نہ مسلماں سے پوچھیے
انسانیت کا غم کسی انساں سے پوچھیے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
عشق کے مضموں تھے جن میں وہ رسالے کیا ہوئے
اے کتاب زندگی تیرے حوالے کیا ہوئے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
سحرؔ اب ہوگا میرا ذکر بھی روشن دماغوں میں
محبت نام کی اک رسم بے جا چھوڑ دی میں نے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
ہمیں تنہائیوں میں یوں تو کیا کیا یاد آتا ہے
مگر سچ پوچھیے تو ایک چہرا یاد آتا ہے
- پسندیدہ انتخاب میں شامل کیجیے
-
شیئر کیجیے
کتاب 28
تصویری شاعری 3
اب تک علاج_رنجش_بے_جا نہ کر سکے اک عمر میں بھی حسن کو اپنا نہ کر سکے تھی ایک رسم_عشق سو ہم نے بھی کی ادا دنیا میں کوئی کام انوکھا نہ کر سکے کل رات دل کے ساتھ بجھے اس طرح چراغ یادوں کے سلسلے بھی اجالا نہ کر سکے اب اس سے کیا غرض ہے کہ انجام کیا ہوا یہ تو نہیں کہ تیری تمنا نہ کر سکے خود عشق ہی کو دے گئے رسوائیوں کے داغ وہ راز_حسن ہم جنہیں افشا نہ کر سکے ذوق_جنوں کو راس نہیں تنگ بستیاں صحرا نہ ہو تو کیا کوئی دیوانہ کر سکے ہر امتیاز اس کے لیے ہیچ ہے سحرؔ جو اپنی زندگی کو تماشا نہ کر سکے