Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

گفتگو (ہند پاک دوستی کے نام)

علی سردار جعفری

گفتگو (ہند پاک دوستی کے نام)

علی سردار جعفری

دلچسپ معلومات

علی سردار جعفری کو اٹل بہاری واجپائی کے وفد میں شامل ہونے کے لئے لاہور آنے کی دعوت دی گئی تھی، لیکن خرابیٔ صحت کے سبب انھیں انکار کرنا پڑا۔ جعفری نے ''سرحد'' کی 10 کیسٹوں کا جوڑا واجپئی کو بھیجا تاکہ وہ پاکستان کے شاعروں اور ادیبوں کو تحفتاً محبت اور دوستی کا پیغام دیں۔ یہ نظم اسی آڈیو مجموعہ کا حصہ تھی۔

گفتگو بند نہ ہو

بات سے بات چلے

صبح تک شام ملاقات چلے

ہم پہ ہنستی ہوئی یہ تاروں بھری رات چلے

ہوں جو الفاظ کے ہاتھوں میں ہیں سنگ دشنام

طنز چھلکائے تو چھلکایا کرے زہر کے جام

تیکھی نظریں ہوں ترش ابروئے خم دار رہیں

بن پڑے جیسے بھی دل سینوں میں بیدار رہیں

بے بسی حرف کو زنجیر بہ پا کر نہ سکے

کوئی قاتل ہو مگر قتل نوا کر نہ سکے

صبح تک ڈھل کے کوئی حرف وفا آئے گا

عشق آئے گا بصد لغزش پا آئے گا

نظریں جھک جائیں گی دل دھڑکیں گے لب کانپیں گے

خامشی بوسۂ لب بن کے مہک جائے گی

صرف غنچوں کے چٹکنے کی صدا آئے گی

اور پھر حرف و نوا کی نہ ضرورت ہوگی

چشم و ابرو کے اشاروں میں محبت ہوگی

نفرت اٹھ جائے گی مہمان مروت ہوگی

ہاتھ میں ہاتھ لیے سارا جہاں ساتھ لیے

تحفۂ درد لیے پیار کی سوغات لیے

ریگزاروں سے عداوت کے گزر جائیں گے

خوں کے دریاؤں سے ہم پار اتر جائیں گے

گفتگو بند نہ ہو

بات سے بات چلے

صبح تک شام ملاقات چلے

ہم پہ ہنستی ہوئی یہ تاروں بھری رات چلے

ویڈیو
This video is playing from YouTube

Videos
This video is playing from YouTube

نامعلوم

نامعلوم

RECITATIONS

نعمان شوق

نعمان شوق,

نعمان شوق

گفتگو (ہند پاک دوستی کے نام) نعمان شوق

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have remaining out of free content pages per year. Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے