محبت
حرارت بصیرت کی ذروں کی تابش
بھڑکتے ہوئے زندگی کے شرارے
یہ گلہائے رنگیں یہ شاداب غنچے
یہ رنگت یہ شوخی بہ ہر لالہ زارے
تلاطم تلاطم میں کشتی کی ہستی
سمندر سمندر کی تہہ اور کنارے
فلک اور فلک سے یہ نوروں کی بارش
خط کہکشاں ماہ و مہر اور ستارے
محبت سے قائم ہے ساری خدائی
محبت کے عنواں میں ڈوبے ہیں سارے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.