Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اس بستی کے اک کوچے میں

ابن انشا

اس بستی کے اک کوچے میں

ابن انشا

MORE BYابن انشا

    اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام کا دیوانا

    اک نار پہ جان کو ہار گیا مشہور ہے اس کا افسانا

    اس نار میں ایسا روپ نہ تھا جس روپ سے دن کی دھوپ دبے

    اس شہر میں کیا کیا گوری ہے مہتاب رخے گلنار لبے

    کچھ بات تھی اس کی باتوں میں کچھ بھید تھے اس کی چتون میں

    وہی بھید کہ جوت جگاتے ہیں کسی چاہنے والے کے من میں

    اسے اپنا بنانے کی دھن میں ہوا آپ ہی آپ سے بیگانہ

    اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام کا دیوانا

    نا چنچل کھیل جوانی کے نا پیار کی الھڑ گھاتیں تھیں

    بس راہ میں ان کا ملنا تھا یا فون پہ ان کی باتیں تھیں

    اس عشق پہ ہم بھی ہنستے تھے بے حاصل سا بے حاصل تھا

    اک زور بپھرتے ساگر میں نا کشتی تھی نا ساحل تھا

    جو بات تھی ان کے جی میں تھی جو بھید تھا یکسر انجانا

    اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام کا دیوانا

    اک روز مگر برکھا رت میں وہ بھادوں تھی یا ساون تھا

    دیوار پہ بیچ سمندر کے یہ دیکھنے والوں نے دیکھا

    مستانہ ہاتھ میں ہاتھ دیئے یہ ایک کگر پر بیٹھے تھے

    یوں شام ہوئی پھر رات ہوئی جب سیلانی گھر لوٹ گئے

    کیا رات تھی وہ جی چاہتا ہے اس رات پہ لکھیں افسانا

    اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام کا دیوانا

    ہاں عمر کا ساتھ نبھانے کے تھے عہد بہت پیمان بہت

    وہ جن پہ بھروسہ کرنے میں کچھ سود نہیں نقصان بہت

    وہ نار یہ کہہ کر دور ہوئی 'مجبوری ساجن مجبوری'

    یہ وحشت سے رنجور ہوئے اور رنجوری سی رنجوری؟

    اس روز ہمیں معلوم ہوا اس شخص کا مشکل سمجھانا

    اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام کا دیوانا

    گو آگ سے چھاتی جلتی تھی گو آنکھ سے دریا بہتا تھا

    ہر ایک سے دکھ نہیں کہتا تھا چپ رہتا تھا غم سہتا تھا

    نادان ہیں وہ جو چھیڑتے ہیں اس عالم میں نادانوں کو

    اس شخص سے ایک جواب ملا سب اپنوں کو بیگانوں کو

    'کچھ اور کہو تو سنتا ہوں اس باب میں کچھ مت فرمانا'

    اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام کا دیوانا

    اب آگے کا تحقیق نہیں گو سننے کو ہم سنتے تھے

    اس نار کی جو جو باتیں تھیں اس نار کے جو جو قصے تھے

    اک شام جو اس کو بلوایا کچھ سمجھایا بیچارے نے

    اس رات یہ قصہ پاک کیا کچھ کھا ہی لیا دکھیارے نے

    کیا بات ہوئی کس طور ہوئی اخبار سے لوگوں نے جانا

    اس بستی کے اک کوچے میں اک انشا نام کا دیوانا

    ہر بات کی کھوج تو ٹھیک نہیں تم ہم کو کہانی کہنے دو

    اس نار کا نام مقام ہے کیا اس بات پہ پردا رہنے دو

    ہم سے بھی تو سودا ممکن ہے تم سے بھی جفا ہو سکتی ہے

    یہ اپنا بیاں ہو سکتا ہے یہ اپنی کتھا ہو ہو سکتی ہے

    وہ نار بھی آخر پچھتائی کس کام کا ایسا پچھتانا؟

    اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام کا دیوانا

    ویڈیو
    This video is playing from YouTube

    Videos
    This video is playing from YouTube

    ابن انشا

    ابن انشا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے