Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

خوبصورت موڑ

ساحر لدھیانوی

خوبصورت موڑ

ساحر لدھیانوی

دلچسپ معلومات

۔ میں ساحر لدھیانوی کے جب لتا منگیشکر کے ساتھ اختلافات ہو گئے تو ساحر نے ایک نئی گلوکارہ "سدھا ملہوترہ" کی طرف قدم بڑھانا شروع کیا۔ اسی دوران "سدھا ملہوترہ" سے ان کے عشق کی داستانیں عام ہونے لگیں اور دونوں شادی کرنے کے لئے آمادہ بھی ہو گئے۔ مگر "سدھا ملہوترہ" کے والدین اس شادی کےخلاف تھے۔ لہٰذا انہوں نے "سدھا" کی شادی کہیں دوسری جگہ طے کردی ۔ جب "سدھا ملہوترہ" کی شادی کی خبر نکلی اور منگنی ہو گئی تو کچھ اہل دل نے ایک عمارت کی چھت پر شامِ ساحر منانے کا اہتمام کیا ۔ اس میں آخری بار سدھا ملہوترہ بھی شامل ہوئی تھیں ۔ کچھ لوگوں نے اظہار خیال کیا ۔ موسیقاروں اور گلو کاروں نے ساحر کے نغمے الاپے اور خود سدھا ملہوترہ نے بھی ساحر کے گیت سنائے ۔ آخر میں ساحر نے اپنی یہ مشہور زمانہ نظم بھی سنائی ۔ سن 1963 میں آنے والی فلم ''گمراہ'' میں اس نظم کو گایا گیا ہے

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

نہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کی

نہ تم میری طرف دیکھو غلط انداز نظروں سے

نہ میرے دل کی دھڑکن لڑکھڑائے میری باتوں سے

نہ ظاہر ہو تمہاری کشمکش کا راز نظروں سے

تمہیں بھی کوئی الجھن روکتی ہے پیش قدمی سے

مجھے بھی لوگ کہتے ہیں کہ یہ جلوے پرائے ہیں

مرے ہم راہ بھی رسوائیاں ہیں میرے ماضی کی

تمہارے ساتھ بھی گزری ہوئی راتوں کے سائے ہیں

تعارف روگ ہو جائے تو اس کا بھولنا بہتر

تعلق بوجھ بن جائے تو اس کو توڑنا اچھا

وہ افسانہ جسے انجام تک لانا نہ ہو ممکن

اسے اک خوبصورت موڑ دے کر چھوڑنا اچھا

چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں

ویڈیو
This video is playing from YouTube

Videos
This video is playing from YouTube

علی مینائی

علی مینائی

مہیندر کپور

مہیندر کپور

RECITATIONS

حمیدہ بانو حمیدہ چوپڑا

حمیدہ بانو,

حمیدہ چوپڑا,

حمیدہ بانوحمیدہ چوپڑا

حمیدہ بانو,

حمیدہ چوپڑا,

مأخذ :

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have remaining out of free content pages per year. Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے