استاد
چراغ راہ بن کر زندگی آسان کرتے ہیں
اندھیروں کا مسلسل یہ بڑا نقصان کرتے ہیں
جہالت سے ہٹا کر صاحب ایمان کرتے ہیں
اگر دیکھو تو ہم پر کس قدر احسان کرتے ہیں
لہو بھی سینچ دیتے ہیں ہماری آبیاری میں
ہمیں یہ دن بہ دن بہتر نیا انسان کرتے ہیں
کبھی ہم میں تراشیں وہ نقوش ذات کے موتی
کبھی اپنے ہنر سے خود ہمیں حیران کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.