Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اڑ رہی ہے گرد سوئے آسماں

احسن احمد اشک

اڑ رہی ہے گرد سوئے آسماں

احسن احمد اشک

MORE BYاحسن احمد اشک

    سیکڑوں صدیوں کی ٹھنڈی آگ کی چنگاریاں

    جلتے بجھتے ناچتے عفریت کی پرچھائیاں

    موت کا خاموش لشکر وقت کا سیل رواں

    گرد قہر آسماں غارت گر امن و اماں

    رینگتے کیڑوں بھری تاریک گیتی سے جنم لینے کے بعد

    گرد جب پھیلی تو دشت بے صدا محشر بہ دوش

    اور جب سمٹی تو الوند و ہمالہ برف پوش

    گرد وقت اور موت تینوں ہم سفر

    وقت کچھ کہتا نہیں

    موت کچھ سنتی نہیں

    گرد غرق لذت کام و دہن

    سنگ و آہن کے جگر پر اس کے چنگل کے نشاں

    پیڑ پودے ادھ کھلی کلیاں شگفتہ پھول سوکھی پتیاں

    گرد میں ڈوبی ہوئی کل کائنات گلستاں

    گرد ویرانوں کا راج

    گرد دریاؤں کا تاج

    گرد زریں دھوپ کے سیلاب میں بکھری ہوئی

    گرد سیمیں چاندنی کے خواب میں نکھری ہوئی

    صحن آنگن اولتی دیوار پشتے سیڑھیاں

    بام و در محراب روزن جھلملی

    طاق الماری کتابیں میز صوفے کرسیاں

    تولیا کپڑے کی کھونٹی آئنہ چہرے کا عکس

    ریفریجریٹر ریڈیو گلدان تصویریں گھڑی پردے کلنڈر سب پہ گرد

    خانقاہیں مدرسے دانش کدے

    رہنما رہ گیر رہزن راستے

    گرد کی چادر میں سب لپٹے ہوئے

    گرد میں تار نفس تار نظر الجھے ہوئے

    گرد جلادوں کا خنجر گرد مقتولوں کا خون

    گرد میں نمرود گم حجاج گم حلاج گم

    نینوا یونان بابل سومنات

    ہر بڑے فاتح کے پیچھے گرد کا اک کارواں

    گرد قوم عاد کوہ دادی و ریح العقیم

    گرد علم خضر و دیوار یتیم

    گرد شہر لوط بلسن ہیروشیما آسوچ

    پھر بھی بڑھتی گونجتی آبادیاں

    شمس پارو انجم و سیماب پیکر دائرو

    یہ زمیں یہ مردہ سیارہ یہ تیرہ خاکداں

    اس کی پیشانی پہ لکھ کر خاک و خوں کی داستاں

    اڑ رہی ہے گرد سوئے آسماں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے