Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

صبح بنارس

ہندی گورکھپوری

صبح بنارس

ہندی گورکھپوری

MORE BYہندی گورکھپوری

    یہ معصوم جلوے حسیں پیارے پیارے

    زمیں پہ یہ اترے ہوئے چاند تارے

    یہ شبنم یہ شعلے یہ گل یہ شرارے

    یہ کون آ رہا ہے کنارے کنارے

    یہ گنگا کا ساحل یہ دلکش نظارے

    یہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے

    خراماں خراماں حسینوں کا جھرمٹ

    شباب آفریں نازنینوں کا جھرمٹ

    تہہ آب بھی مہ جبینوں کا جھرمٹ

    یہ روپ اور رنگت خدا کے سنوارے

    یہ گنگا کا ساحل یہ دلکش نظارے

    یہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے

    یہ مستی میں کھوئی ہوئی سی نگاہیں

    یہ جاگی یہ سوئی ہوئی سی نگاہیں

    یہ شبنم سے دھوئی ہوئی سی نگاہیں

    نظر جا رہی ہے نظر کے سہارے

    یہ گنگا کا ساحل یہ دلکش نظارے

    یہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے

    یہ سحر آفریں زندگی کے فسانے

    مچلتے ہوئے ساز دل کے ترانے

    زمیں ہے کہ جنت یہ اللہ جانے

    نظر میں ہے تسنیم و کوثر کے دھارے

    یہ گنگا کا ساحل یہ دلکش نظارے

    یہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے

    نگاہوں میں شوخی لبوں پر دعائیں

    تقدس میں گم کافرانہ ادائیں

    مہکتی ہوائیں مچلتی فضائیں

    نظر بھی ہماری ہے وہ بھی ہمارے

    یہ گنگا کا ساحل یہ دلکش نظارے

    یہیں ڈوب جانے کو جی چاہتا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے