پوچھو مجھ سے ہی عید مفلس کی
میں نے دیکھی ہے عید مفلس کی
لے کے ہم راہ قافلے غم کے
آ کے پہنچی ہے عید مفلس کی
عید کے دن بھی گھر میں سناٹا
جیسے سوئی ہے عید مفلس کی
کس نے سوچا ہے ایک لمحہ بھی
کیسے ہوتی ہے عید مفلس کی
عید کے دن بھی دل رہا مغموم
جب سے دیکھی ہے عید مفلس کی
یوں تو رقصاں تھیں چار سو خوشیاں
روتے گزری ہے عید مفلس کی
بچے پہنے ہیں مانگ کر کپڑے
جب بھی آتی ہے عید مفلس کی
مجھ سے پوچھو وقارؔ کیسی تھی
میں نے دیکھی ہے عید مفلس کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.