Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

عید کی خوشی

MORE BYمحمد شفیع الدین نیر

    لو پھر ہماری عید آ گئی ہے

    ہر ایک خوش ہے گھر گھر خوشی ہے

    کیا قہقہے ہیں کیا دل لگی ہے

    ہر سمت گویا شادی رچی ہے

    منی اٹھے گی تڑکے سویرے

    جھٹ پٹ نہا کر پہنے گی کپڑے

    کپڑے بھی کیسے گوٹے زری کے

    ریشم کا جمپر مخمل کے جوتے

    پہنے گی منی زیور بھی اپنے

    زیور جو اس کے ابا ہیں لائے

    ہاتھوں میں کنگن پاؤں میں لچھے

    ماتھے پہ ٹپکا کانوں میں جھمکے

    امی سے لے کر عیدی کے پیسے

    بھیا کو دے گی کہہ کر یہ ان سے

    پڑھ کر دوگانہ میلے میں جا کے

    میرے لیے بھی لانا کھلونے

    چینی کی گڑیاں چینی کے گڈے

    گڑیوں کے برتن گڑیوں کے گہنے

    بھیا بھی جلدی جائیں گے گھر سے

    کپڑے بدل کر تکبیر پڑھتے

    واجب دوگانہ مل کر پڑھیں گے

    خطبہ سنیں گے خاموش بیٹھے

    کر کے دعائیں باہم ملیں گے

    الفت کے غنچے دل میں کھلیں گے

    آئیں گے پھر کر جب عید گاہ سے

    لے کر مٹھائی لے کر کھلونے

    بھائی بہن سب کھلیں گے مل کے

    گزرے گا دن پھر لطف و خوشی سے

    نیرؔ مبارک یہ عید سب کو

    ہو اس خوشی کی پھر دید سب کو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے