Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہم بھارت کے رکھوالے ہیں

نازش پرتاپ گڑھی

ہم بھارت کے رکھوالے ہیں

نازش پرتاپ گڑھی

ہم بھارت کے رکھوالے ہیں

سب اس کے بچے بالے ہیں

کیسے یہ بہاری کشمیری

اور کیا ہیں یہ اترپردیشی

کیسے پنجابی آسامی

کیسے مدراسی بنگالی

سب کے سب بھارت والے ہیں

سب اس کے بچے بالے ہیں

سب بھارت کے رکھوالے ہیں

ہو نردھن یا دھنوان کوئی

ہو دھرم کوئی ایمان کوئی

یا بتلائے رحمان کوئی

یا کہتا ہو بھگوان کوئی

سب اس مٹی کے پالے ہیں

سب کے سب بھارت والے ہیں

سب بھارت کے رکھوالے ہیں

شیدا مسجد کے منظر کا

یا ہو وہ پجاری مندر کا

ہر رہنے والا اس گھر کا

سینک ہے ایک ہی لشکر کا

سب کے سب اس کے حوالے ہیں

سب کے سب بھارت والے ہیں

سب بھارت کے رکھوالے ہیں

کیا شیخ مغل سید کا چلن

کیسے ٹھاکر پنڈت ہریجن

کیا چھوت اچھوت کا پاگل پن

سب ایک ہیں سب کا ایک وطن

جو گورے ہیں یا کالے ہیں

سب کے سب بھارت والے ہیں

سب بھارت کے رکھوالے ہیں

کیسا ہلکا کیسا بوجھل

کویتا ہو کوئی یا ہو غزل

کیا بل والا اور کیا نربل

بھارت ماں کا سب پر آنچل

سب اس میں پلنے والے ہیں

سب کے سب بھارت والے ہیں

سب بھارت کے رکھوالے ہیں

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have remaining out of free content pages per year. Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے