Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بہت خوبصورت ہمارا وطن ہے

غضنفر

بہت خوبصورت ہمارا وطن ہے

غضنفر

بہت خوب صورت ہمارا وطن ہے

انوکھا ہے سب سے نرالا وطن ہے

سبھی رنگ کے پھول اس میں کھلے ہیں

بہشتی مناظر بھی اس کو ملے ہیں

کہیں رات رانی کی خوشبو بسی ہے

کہیں پر چنبیلی کی نکہت گھلی ہے

کہیں پر دھنک سات رنگی تنی ہے

کہیں نور کی کوئی چادر بچھی ہے

کسی سمت میں کوئی دریا رواں ہے

کہیں کوہساروں کا دل کش سماں ہے

کہیں لال پیلے ہرے قمقمے ہیں

کہیں پانیوں میں دیے جل رہے ہیں

کہیں پائے جاموں میں ٹوپی کھڑی ہے

کہیں پاؤں میں کوئی دھوتی بندھی ہے

کہیں سوٹ ساڑی کی رونق لگی ہے

کہیں گھاگھرے کی عجب دل کشی ہے

کسی کی ہتھیلی پہ مہندی رچی ہے

کسی پاؤں میں کوئی لالی لگی ہے

کسی سر پہ بالوں کے گچھے بنے ہیں

کہیں بال پیروں پہ لٹکے ہوئے ہیں

کہیں سات رنگوں کی پچکاریاں ہیں

کہ جن سے بدن بیچ گل کاریاں ہیں

کہیں گیند بلے سے لگ کر ہے اڑتی

کہیں کوئی ڈنڈے سے گلی اچھلتی

زمیں کو بچھائے کوئی سو رہا ہے

کئی خواب بھی نیند میں بو رہا ہے

کوئی پانیوں میں چھلانگیں لگاتا

خلاؤں میں کوئی ہے کرتب دکھاتا

کوئی سانپ کو اپنا ساتھی بناتا

اسے بین کی اپنی دھن پر نچاتا

کوئی اپنے انگوں کا آسن لگاتا

کوئی اپنے تن کا تماشا دکھاتا

کوئی اپنی آنکھوں سے من جیتتا ہے

اداؤں سے دنیا کا دھن جیتتا ہے

جدھر دیکھیے اک انوکھا سماں ہے

اداسی میں بھی زندگی شادماں ہے

ہر اک طرح سے یہ نیارا وطن ہے

بہت خوب صورت ہمارا وطن ہے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

You have exhausted your 5 free content pages. Please Log In or Register to become a Rekhta Family member to access the full website.

بولیے