Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہزاروں سائٹیں ایسی کہ ہر سائٹ پہ دم نکلے

شاہد جمیل

ہزاروں سائٹیں ایسی کہ ہر سائٹ پہ دم نکلے

شاہد جمیل

MORE BYشاہد جمیل

    ہزاروں سائٹیں ایسی کہ ہر سائٹ پہ دم نکلے

    نہ پوچھو کس طرح پھر سائبر کیفے سے ہم نکلے

    وہاں اب ہر طرف کمپیوٹروں کے چوہے پھرتے ہیں

    مرے لکھنے کے کمرے سے سبھی کاغذ قلم نکلے

    عدو کا پاسورڈ اف کس بلا کا پیرہن نکلا

    غضب کی جلوہ آرائی میں شیشے کے صنم نکلے

    ہمیں سائٹ نوردی کو تو گوگل جام جم ٹھہرا

    جہاں بینی کو اب کیونکر یہ کمرے سے قدم نکلے

    قیامت خیز چیٹنگ میں ہلاکت خیز ہیکنگ تھی

    سو اپنی پاس بک میں ڈھیر سے اعداد کم نکلے

    بلاگنگ کی قسم بد قسمتی کیا وائرس نکلی

    خوشی کی ڈاؤن لوڈنگ کی الم کے زیر و بم نکلے

    رقیب و یار کی ٹیوننگ کہاں چل کر کہاں پہنچی

    بر آمد جنک میلوں میں مرکب پیچ و خم نکلے

    خوشا اے وادیٔ سرفنگ بہ چشم شاہدؔ حیراں

    ہمارے بائی فوکل میں غضب کے زیر و بم نکلے

    موضوعات

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    Click on any word to get its meaning
    بولیے