یوں تو اک عمر ساتھ ساتھ ہوئی
یوں تو اک عمر ساتھ ساتھ ہوئی
جسم کی روح سے نہ بات ہوئی
کیوں خیالوں میں روز آتے ہیں
اک ملاقات جن کے ساتھ ہوئی
کتنا سوچا تھا دل لگائیں گے
سوچتے سوچتے حیات ہوئی
لاکھ تاکید حسن کرتا رہا
عشق سے خاک احتیاط ہوئی
اک فقط وصل کا نہ وقت ہوا
دن ہوا روز روز رات ہوئی
کیا بتائیں بساط ذرے کی
ذرے ذرے سے کائنات ہوئی
شاید آئی ہے رت چناؤں کی
کل جو کوچے میں واردات ہوئی
کیا تھی مشکل وصال حق میں صداؔ
تجھ سے بس رد نہ تیری ذات ہوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.