اس قدر تلخئ حالات نہیں تھی پہلے
اس قدر تلخئ حالات نہیں تھی پہلے
کچھ نہ کچھ تھی بھی تو یہ بات نہیں تھی پہلے
عشق بھی منزل تسلیم پہ رک جاتا تھا
عقل محصور خرافات نہیں تھی پہلے
شام کو شام کی صورت میں نہیں دیکھا تھا
صبح مصروف مناجات نہیں تھی پہلے
میں اندھیرے سے ڈرا سہما ہوا رہتا تھا
میری سورج سے ملاقات نہیں تھی پہلے
میں بھی آزادی کی وادی میں رہا کرتا تھا
وہ بھی پروردۂ خدشات نہیں تھی پہلے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.